کراچی (ٹی وی رپورٹ) رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کسی بھی جماعت کو فوری طور پر تحلیل نہیں کیا جاسکتا،آرٹیکل 17 کے تحت پارٹی تو کیا حکومت بھی ختم نہیں ہوگی، ایسے ہی پارٹیاں تحلیل ہونے لگیں تو کوئی بھی پارٹی نہیں بچے گی
آئین میں واضح ہے ایسی فنڈنگ پرپارٹیوں کو تحلیل نہیں کیا جاسکتا الیکشن کمیشن پارٹی تحلیل نہیں کرسکتا، فنڈنگ کو ضبط کرسکتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ آئین آرٹیکل 17 الیکشن کے قانون ہیں اورالیکشن رولز کو دیکھتے ہوئے ان کے تحت یقیناً ایک فرق ہے فارن فنڈنگ میں ممنوعہ فنڈنگ میں، کسی ایک نے یا دس ،چالیس یا پچاس فارنرز نے بھی تھوڑا تھوڑا اگر سو سو پاؤنڈ کسی بھی پارٹی کوفنڈ دے بھی دیا ہے انفرادی طور پر تو اس کو دیکھتے ہوئے کسی سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دے دینے کے لیے کافی نہیں ہوگا۔