آپ آف لائن ہیں
اتوار27؍شعبان المعظم 1442ھ 11؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 54 اموات


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، جس کے باعث یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر آگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 363 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 54 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 179 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 157 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 744 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 75 لاکھ 25 ہزار 432 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 35 ہزار 293 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 324 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 80 ہزار 696 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 38 ہزار 470 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 843 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 51 ہزار 603 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 501 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 64 ہزار 373 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 811 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40 ہزار 430 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 460 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 670 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 192 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 706 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 248 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 894 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید