کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے شدید دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں حدِ نگاہ کم ہو گئی۔
دھند اور موسمی خرابی کی وجہ سے کراچی ایئر پورٹ پر پروازیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔
کراچی کے علاقوں آئی آئی چند ریگر روڈ، شارعِ فیصل، یونیورسٹی روڈ، کلفٹن، سپر ہائی وے پر بھی دھند پھیلی ہوئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج صبح سے شہر کی فضاؤں پر شدید دھند چھائی ہوئی۔
صبح 7 بجے دھند کی وجہ سے حدِنگاہ خطرناک حد تک کم ہو کر صرف 200 میٹرز رہ گئی تھی۔
شہرِ قائد میں دھند کی صورتِ حال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، اس وقت حدِ نگاہ 700 میٹرز تک پہنچ گئی ہے۔
کراچی میں آج کم سے کم پارہ مزید 1 ڈگری اضافے سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ شہر میں ہلکی ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے معمول سے کم رفتار ہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب دھند اور موسمی خرابی کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔