• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KESC کی نجکاری کیخلاف لیبر یونین کی تمام درخواستیں مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے سابقہ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (موجودہ کے الیکٹرک) کی نج کاری کے خلاف درخواستوں پر 15 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔

عدالتِ عالیہ نے کے ای ایس سی کی نج کاری کے خلاف لیبر یونین کی تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے کے ای ایس سی کی نج کاری کو آئین کے مطابق قرار دے دیا۔

کے ای ایس سی لیبر یونین نے نومبر 2005ء میں نج کاری کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔


یونین رہنما کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے وکلاء سے مشاورت ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وکلاء کی مشاورت کے بعد اس سلسلے میں سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کریں گے۔

تازہ ترین