آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزارت اطلاعات کمیٹی کا چیئرمین نیب سے کیا تعلق ہے؟ شبلی فراز




وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ اپوزیشن کا مقصد ہر پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرکے نیب کو دباؤ میں لانا ہے۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات کمیٹی کا اس معاملے اور چیئرمین نیب سے کیا تعلق ہے؟چیئرمین نیب کو بلانے کی بات مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی 45 روز میں اس معاملے پر جوابات دے گی، ہم براڈ شیٹ کی مکمل انکوائری چاہتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ براڈشیٹ معاملے میں نیب، ماضی کے وزراء اور سب کی انکوائری ہوگی، انکوائری کمیٹی کا نوٹی فکیشن آج یا کل جاری ہوجائے گا۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ جو چیز ان کو سوٹ کرتی ہے یہ اس کو اپنی مرضی کے مطابق دیکھنا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید