سردیوں میں پہلی مرتبہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
کوہ پیماؤں کی ٹیم قومی ائیر لائن کے ذریعے اسکردو سے اسلام آباد پہنچی، کوہ پیماؤں کی ٹیم میں 11 نیپالی، دو برطانوی شہری شامل ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرمامیں سر کیا جاچکا تھا اور صرف کے ٹو دنیا کی واحد چوٹی تھی جو موسم سرما میں سر نہیں کی گئی تھی۔
نیپالی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کرتے ہوئے رواں برس یہ کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے تاریخ رقم کردی ہے۔