• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں، چوہدری برادران چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے جرمن سفیر ڈاکٹر برن ہارڈ اسٹیفن شلیگ ہیک نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران چوہدری برادران اور جرمن سفیر کے درمیان دونوں ممالک میں باہمی تجارت، ملکی، عالمی، سیاسی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

جرمن سفیر نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، اوور سیز پاکستانی جرمنی کی ترقی کے لیے تعاون کر رہے ہیں، پاکستان میں جرمن مصنوعات کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت اور امن پسند ملک ہے، تمام ممالک کے سفیر شمالی علاقہ جات جا کر قدرتی خوبصورتی کو بیان کرتےہیں۔

جرمن سفیر ڈاکٹر برن ہارڈ اسٹیفن شلیگ ہیک نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں، پاکستان کے لوگ ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، ہم پاکستانیوں کا جرمنی میں خصوصی خیال رکھتے ہیں، کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے فائزر کی ویکسین کی پاکستان کو جلد فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

ڈاکٹر برن ہارڈ اسٹیفن شلیگ ہیک کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں عوامی فلاحی منصوبوں کی وجہ سے پنجاب نے خوب ترقی کی۔

جرمن سفیر نے اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کو اپنی کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا۔

تازہ ترین