آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزیراعظم عمران خان اور چوہدری برادران کی ملاقات کی اندرونی کہانی


وزیر اعظم عمران خان کی مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری برادران سے گذشتہ روز لاہور میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ چوہدری شجاعت صاحب آپ کی صحت کے لئے دعا گو ہوں، آپ مجھے بھی پرویز الہٰی کی طرح سمجھیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم سے کہا کہ لگتا ہے دائیں بائیں کے لوگ آپ تک صحیح بات نہیں پہنچاتے، آپ پرویز الہٰی سے براہ راست بات کرلیا کریں۔

عمران خان نے کہا کہ چوہدری صاحب فکر نہ کریں مل جل کر کام کریں گے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ آپ گھر پر آئے ہمارا کوئی گلہ شکوہ نہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہم نے تحریک انصاف کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا، 5 سال آپ کے ساتھ ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور چوہدری برادران کے درمیان مونس الہٰی کی وزارت کے حوالے بات نہیں ہوئی۔

چوہدری شجاعت نے وزیر اعظم سے کہا کہ میں  آپ کی پہلی شادی پر آنا چاہتا تھا لیکن کارڈ نہیں بھیجا، وزیر اعظم کی پہلی شادی کی بات پر عمران خان اور پرویز الہٰی قہقہے لگانے لگے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چوہدری صاحب آپ کو اتنی پرانی بات یاد ہے، جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باتیں اچھی طرح یاد رکھتا ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور چودھری برادران کے درمیاں غلط فہمیاں دور ہوگئیں۔

قومی خبریں سے مزید