پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی سرکار نے مہینے میں تین مرتبہ تیل اور اب بجلی کی قیمت میں دو روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے بجلی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بے حس وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گرادی مگر کوئی ملال نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزراء اور مشیر آئی ایم آیف کے ہر حکم کی تکمیل کر رہے ہیں۔ ادویات کی قیمتیں 600 فیصد بڑھا کر بھی یہ حکمران شرمندہ نہیں۔ گیس کی قیمتوں میں 1100 فیصد اضافہ کر کے بھی عمران خان کو سکون نہیں۔
شازیدہ مری نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں اضافہ کر کے عمران خان اپنا الّو سیدھا کر رہے ہیں۔ وہ عوام کی جیب پر ڈاکے پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔