حکومت نے بجلی صارفین پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی، صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کا فی یونٹ اس وقت 13 روپے 35 پیسے کا ہے، تاہم نئے اضافے کے بعد اس کی قیمت فی یونٹ 15 روپے 30 پیسے ہوجائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر سالانہ 2 سو ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
نیشل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی منظوری کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔