• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شرافی گوٹھ سے ملنے والی لڑکی کی لاش کا معمہ حل کرلیا گیا

گزشتہ روز کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی لڑکی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں گزشتہ روز 18 سے 20 سالہ لڑکی کی لاش کا معمہ حل کر لیا، مقتولہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

واردات کے الزام میں گرفتار ملزم کی شناخت راشد خان کے نام سے ہوئی ہے۔


مقتولہ اور ملزم دونوں ایک فیکٹری میں کام کرتے تھے تاہم پولیس کے مطابق زیادتی اور قتل کے واقعے میں ایک سے زیادہ افراد ہونے کے امکانات بھی شامل ہیں۔

کرائم سین یونٹ کی ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے جبکہ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین