• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت براڈ شیٹ پر بھونڈا مذاق کر رہی ہے، احسن اقبال

(ن )لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جنہوں نے جرم  کیا انہیں ہی تفتیش پر بٹھا دیا گیا۔

پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اپنا قاضی، اپنی مرضی کے فیصلے اور اپنی کلین چٹ، حکومت براڈ شیٹ پر بھونڈا مذاق کر رہی ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ کیسے ایک بوگس کمپنی سے معاہدہ ہوا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے براڈ شیٹ کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیئرمین جاوید لطیف اور وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز میں نوک جھونک ہوئی ہے۔

تازہ ترین