• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا کی بیٹی کی پیدائش پر کرینہ کے بیٹے تیمور پر میم بننا شروع

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ماں بن چکی ہیں۔ انوشکا نے 11 جنوری کو ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔ انوشکا کے شوہر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اس بات کی اطلاع خود سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔انوشکا کے ماں بننے کی خبر جیسے ہی سامنے آئی ویسے ہی سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے بیٹے تیمور علی خان کے اوپر میم بننے شروع ہو گئے۔یاد رہے کہ چار سال کے تیمور اپنی پیدائش سے ہی سرخیوں میں ہیں۔ ایسا کوئی بھی موقع نہیں جب سوشل میڈیا پر تیمور کا نام نہیں آیا ہواور اب انوشکا ویرات کے گھر ننھی پری آنے کے بعد لوگوں نے تیمور کو پھر سے یاد کیا ہے۔ لوگوں نے تیمور کے بارے میں فنی میم بنانے شروع کردئے ہیں اور اسے مسلسل ٹویٹرپر شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔دراصل لوگوں کا کہنا ہے کہ اب تیمور سے زیادہ توجہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی کو دی جائے گی۔ لوگ مزاحیہ میم کے ذریعے تیمور پر کمینٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ خیال رہے کہ تیمور اپنے جنم سے لیکر اب تک میڈیا میں چھائے ہوئے ہیں۔ آئے دن ان کی ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن لوگوں کا اب یہ ماننا ہے کہ اب یہ ساری توجہ تیمور سے یٹ کر انوشکا۔ویرات کی بیٹی کی طرف چلی جائے گی۔

تازہ ترین