• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ ڈیجی گرڈاسٹیشن میں اچانک خوفناک آگ، بجلی کی سپلائی بند

خیرپور(بیورورپورٹ)کوٹ ڈیجی گرڈ اسٹیشن میں اچانک خوفناک آگ لگ گئی۔ بجلی کی فوری سپلائی بند کرکے علاقے کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا ۔گرڈ اسٹیشن کے اندر کھڑے ہوئے درخت جل گئے۔ کچھ علاقے متاثر ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کے تاریخی شہر کوٹ ڈیجی کے مرکزی گرڈ اسٹیشن میں اچانک خوفناک آگ لگ گئی تاہم بجلی کی فوری سپلائی بند کرکے علاقے کو بڑے نقصان سے بچالیا گیا جبکہ آگ کے بھڑک اٹھنے سے گرڈ اسٹیشنکے اندر کھڑے ہوئے درخت جل گئے جبکہ کچھ علاقے بھی متاثر ہوئے گرڈاسٹیشن کے انچارج مجیب الرحمٰن ونڈیر کے مطابق گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے کے فوری بعد بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی اور فائربرگیڈ عملے کو طلب کر لیا گیا

تازہ ترین