• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت، آشیانہ کیس میں شہباز شریف کاحاضری سے استثنیٰ ختم

لاہور(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ ختم کرکے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔فاضل عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ کیا ملزم باقی کیسز میں نیب کی عدالتوں میں پیش ہوتا ہے؟ فاضل عدالت کو بتایا کہ ملزم اس وقت جیل حکام کی حراست میں ہے اور دوسرے کیسز میں پیش ہوتا ہے ۔

تازہ ترین