• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر سے مرحلہ وار کرانے کی تجویز

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات ستمبر سے مرحلہ وار کرانے کی تجویز پیش کر دی،صوبائی حکومت کی تجویز پر الیکشن کمیشن اگلے ہفتے فیصلہ کرے گا ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختوانخواہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کئی فیصلوں کی منظوری دے دی گئی،الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن کیلئے مجاز افسران اور ان کی طرف سے درخواستوں کی منظوری / نامنظوری کیخلاف سماعت کیلئے مجاز افسران کے تقرر کا نوٹیفکیشن 15 جنوری 2021 کردیا گیاہے۔ جبکہ الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن کا شیڈول الیکشن کمیشن کی باضابطہ منظوری کے بعد جاری کرد یا جائیگا۔

تازہ ترین