• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی قیمت میں اضافہ خود کیا ‘ ذمہ دار ن لیگ کو ٹھہرا دیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جمعرات 21جنوری کو بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ اضافے کا اعلان کیا اور اس کا سارا ملبہ (ن) لیگی حکومت پر یہ کہہ کر ڈال دیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے فرنس آئل‘ ڈیزل‘ کوئلے سے بجلی بنانے کے کارخانے لگا کر مہنگی بجلی کی بنیاد رکھی۔ اسی کے نتیجے میں موجودہ حکومت کو 21جنوری 2021ء کو بجلی کے ریٹ میں ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ کا اضافہ کرنا پڑا۔ جنگ سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ صارفین کو نئے ریٹ سے جو بل ملیں گے اس میں مختلف اقسام کے ٹیکس (جنرل سیلز ٹیکس‘ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ‘ ایف سی سرچارج‘ الیکٹرسٹی ڈیوٹی‘ نیلم جہلم سرچارج) بھی بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں مرحلہ وار شامل کریں گی۔

تازہ ترین