• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے الیکشن جیتنے کیلئے بالاکوٹ ڈراما رچایا، محبوبہ مفتی

مودی نے الیکشن جیتنے کیلئے بالاکوٹ ڈراما رچایا، محبوبہ مفتی 


سرینگر (جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے بالا کوٹ کا ڈراما پلواما میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کا بدلہ لینے کے لیے نہیں بلکہ انتخابات میں اپنی جماعت بی جے پی کو سیاسی فائدہ پہنچانے کے لیے کیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے پارلیمانی انتخابات جیتنے کے لیے بالا کوٹ کا ڈراما رچایا اور مودی حکومت کے چہیتے اینکر ارناب گوسوامی کی چیٹ سے بھی یہ ثابت ہوگیا کہ مودی نے صرف الیکشن جیتنے کے لیے یہ ناٹک کیا۔

تازہ ترین