• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوڑا کرکٹ اور گیس بندشکیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے صوبائی دارالحکومت کو گندگی کے ڈھیر، ابلتے گٹروں اور تعفن کے سپرد کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں کوڑا کرکٹ، مہنگائی اور سوئی گیس کی بندش کیخلاف جماعت اسلامی وسطی لاہور کے زیر اہتمام گلشن راؤی میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزید برآںپنجاب حکومت کا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں آبادی کے تناسب سے نشستوں میں اضافے کی بجائے 267 نشستیں کم کرنے کافیصلہ انتہائی افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے، ۔ان خیا لات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے گزشتہ روز صوبائی دفتر منصورہ میں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر عمران ظفر کے ہمراہ پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے غریب اور متوسط طلبا پر تعلیم کے دروازے بند کرکے تعلیمی شعبے کو پرائیویٹائز کرنے کی گہری سازش کی جارہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں سالانہ 20 لاکھ روپے کے اخراجات اورپھر ڈگری کے حصول کے لئے ایک کروڑ روپے مہیا کرناسفید پوش والدین کے لئے کسی طرح بھی ممکن نہیں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان احمد بُزدار اس صورت حال کا فوری نوٹس لیں اور پنجاب میں نشستوں کی تعداد کم ازکم 4000 کی جائے۔ اگر یہ جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ مظاہرے میں نائب امیر جماعت اسلامی و کنونیئر شہری مسائل کمیٹی لاہور چوہدری محمودالاحد،ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ، صدر وسطی پنجاب جے آئی یوتھ جبران بن سلمان، گروپ لیڈر زاہد شباب بٹ،امیر جماعت اسلامی وسطی لاہور شعیب یعقوب، سیکرٹری وسطی عمر شہباز،نائب امیر میاں طاہرعزیز،صدر این ایل ایف لاہور عدنان ملک ود یگر قائدین نے شرکت کی۔
تازہ ترین