• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء کے مسائل حل کرنے کیلئے میدان میں ہیں‘بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین نواب بلوچ نے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا دوسرا مرکزی کونسل سیشن بنام ’’ اسیر آگاہی سابق مرکزی وائس چیئرمین فیروز بلوچ ، بیاد شہید پروفیسر رزاق بلوچ مارچ میں کراچی میں منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم بلوچستان سمیت ملک بھر میں بلوچ طلبا کے تعلیمی مسائل حل اور تعلیم کےمیدان میں ان کی رہنمائی کے لئے کوشاں ہے یہ بات انہوں نے جمعرات کو زونل جنرل سیکرٹری نذر مری کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کمیٹی بلوچستان سمیت ملک بھر میں بلوچ نوجوانوں میں نیشنل ازم کے نظریات کو اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے ایکشن کمیٹی کا قیام 2009ء میں بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن اینڈ انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں لایا گیا تھا جس نے اپنے قیام کے 12 سال میں مختلف پروگرام اور لیڈر شپ کے ذریعے بلوچ طلباء سے جڑے رہنے کی ہرممکن کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ کمیٹی کچھ عرصے تک بلوچستان کی دو تین جامعات تک محدود رہی مگر تنظیمی ارکان کی انتھک محنت کی بدولت تنظیمی ساخت آج 13 زون اور درجنوں یونٹ پر مشتمل ہےکمیٹی نے بلوچ طلباء کیلئے مختلف تعلیمی ، ادبی ‘ سیاسی اورکیر یئر کونسلنگ کے لئے پروگرام منعقد کیے بلوچستان بھر میں لائبریریوں کی فعالت کیلئے بلوچستان کتاب کاروان کے سلسلے میں مختلف شہروں میں بک اسٹال لگائے حالیہ کتاب عطیہ مہم کتاب دوستی کی واضح مثال ہے کمیٹی جو مضبوط آئینی ڈھانچے پر مشتمل ہے ۔
تازہ ترین