• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا ٹائون ہائوسنگ سکیم میگا کرپشن کیس کی سماعت آج ہوگی

ملتان (سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت ملتان نے واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے میگا کریشن کیس میں ملوث مفرور اشتہاری ملزم شاہد اقبال کے خلاف کیس کی سماعت آج 22 جنوری مقرر کی ہے۔ ملزم کی جانب سے دائر کردہ بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس میگا کرپشن سکینڈل میں ملزم غلام نبی جان ابھی بھی مفرور ہے جبکہ 24 ملزمان الزام ثابت نہ ہونے کی بنیاد پر بری ہوچکے اور مقدمہ کے مرکزی ملزم سعید احمد خان وفات پاگئے۔ ملزمان پر 2016 میں واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔
تازہ ترین