• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمٰی صدیقی

چکن کارن سوپ

اجزا:چکن بون لیس آدھا پائو ،انڈے دو عدد (پھینٹے ہوئے )،کارن فلور چار کھانے کے چمچے ،نمک حسب ِذائقہ ،پسی ہوئی کالی مرچ چوتھا ئی کھانے کا چمچہ ،پسی ہوئی سفید مرچ چوتھا ئی کھانے کا چمچہ ،چکن یخنی تین کپ، گاجر ایک عدد ،پیاز ایک عدد،مکئی دانے (اُبلے ہوئے )ایک کپ

ترکیب :یخنی میں بون لیس چکن ،پیاز اور گاجر شامل کرکے دس سے پندرہ منٹ تک پکائیں ،تا کہ چکن ریشہ ریشہ ہو جائے ،پھر اس میں سے سبزیاں نکال لیں ،پھرنمک ،مکئی کے دانے ،کالی مرچ ،سفید مرچ ،سویا سوس اور سرکہ شامل کردیں ۔آدھا کپ پانی میں کارن فلورکو اچھی گھول کر سوپ میں شامل کرکے مسلسل چمچہ چلاتی رہیں ،اس کے بعد انڈے کو اچھی طر ح پھینٹ کر سوپ میں شامل کرلیں اور مسلسل چمچہ چلاتی رہیں ۔ اور دھیمی آنچ پر مزید دومنٹ پکائیں ۔گرما گرم پیش کریں ۔سوپ کو مزید دوبالا کرنے کے لیے چلی ساس ،سرکہ اور سبز مرچیں بھی ساتھ میں پیش کریں۔

ہاٹ اینڈ سار سوپ

اجزا:چکن یخنی آٹھ کپ ،چکن قیمہ ایک چھوٹا پیالہ ،ٹماتو کیچپ آدھا کپ، بند گوبھی آدھا کپ ،کارن فلور آدھا کپ ،نمک حسب ِذائقہ ،چینی آدھا کھانے کا چمچہ ،سرکہ آدھا کپ ،انڈے کی سفیدی دو عدد ،گاجر باریک کٹی ہوئی دو کپ ،پانی آدھا کپ ۔

ترکیب :یخنی میں چکن، گاجر ،گوبھی اور سرکہ ڈال کرپکائیں اُبال آنے پر نمک شامل کر کے مزید پکائیں ۔سبزیاں گل جائیں تو کارن فلور پانی میں گھول کر ڈالیں ۔اور مسلسل چمچہ چلاتی رہیں ۔انڈوں کی سفیدی کو اچھی طر ح پھینٹ لیں جب جھاگ جن جائے تو آہستہ آہستہ سوپ میں شامل کرتی رہیں اور چمچہ چلاتی رہیں ،دومنٹ پکنے کے بعد چولہا بند کردیں۔

چکن سوپ

اجزا:چکن (اوون میں بھنی ہوئی )گاجر ایک عدد درمیانے سائز کی ،ٹماٹردو عدد کچلے ہوئے،نمک ایک چائے کا چمچہ، کالی مرچ حسبِ ضرورت ،پانی حسبِ ضرورت، پیاز ایک عدد درمیانے سائز کی ،رائی کے دانے چھ عدد،چکن اسٹاک کیوب حسب ِخواہش

ترکیب :بھنے ہوئے چکن کو گہرے برتن میں ڈال کر چولہے پر دھمی آنچ پر اُبالیں اوپر آنے والے جھاگ کو ہٹا دیں ۔پھر اس میں سبزیاں ، رائی کے دانے اور نمک شامل کرکے ڈھک دیں، ایک گھنٹے پر دھیمی آنچ پر پکنے دیں یہاں تک کہ چکن نرم ہو جائے اور اچھی طر ح گل جائے ۔بعدازاں چکن نکال لیںا ور سوپ کو کسی چھاننی یا ململ کےباریک کپڑے سے چھان لیں اگر ضرورت ہوتو مزید نمک اور کالی مرچ ڈال لیں ۔اب اس میں چکن کیوب کو ڈال کر اچھی طر ح چمچہ چلائیں۔ یہاں تک کہ تمام اجزا اس میں اچھی طر ح حل ہو جائیں ۔لیجئے مزیدار چکن سوپ تیار ہے ۔

تازہ ترین