• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ اور سیف کے جھگڑے میں پہلے معافی کون مانگتا ہے؟

بالی ووڈ میں ’بے بو‘ کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور خان نے ایک شو میں انکشاف کیا ہے کہ جب سیف علی خان اور اُن کے درمیان جھگڑا ہوتا ہے تو سب سے پہلے معافی کون مانگتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کپور کا شمار بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں ہوتا ہے، یہ جوڑا آج کل اپنے نئے آنے والے مہمان کا استقبال کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

کرینہ کپور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سر گرم رہتی ہیں،وہ اپنے چیٹ شو میں دلچسپ مہمانوں کو بلانے کے حوالے سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں، حال ہی میں انہوںنے اپنے شو میں کنال کھیمو کو بلایا تھا، جو کہ اُن کی نند سوہا علی خان کے شوہر ہیں۔

شو کے دوران کنال کھیمو نے کرینہ کپور کو بتایا کہ جب سوہا سے اُن کا جھگڑا ہوتا ہے تو دونوں میں سب سے پہلے وہ یعنی کنال معافی مانگتے ہیں۔

کنال نے مزید بتایا کہ سوہا کی ڈکشنری میں ’ساری‘ لفظ تو ہے لیکن وہ صفحہ پھٹ کر کسی غلط جگہ لگ گیا ہے۔ جو کہ ملتا ہی نہیں ہے اور اگر کبھی مل گیا تو ایسا لگے گا جیسے کہ مائنڈبلوئنگ چیز ہوگئی ہے۔

اداکار کنال کھیمو کی اس بات پر اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ جب میرے اور سیف کے درمیان جھگڑا ہو تا ہے کہ اُس میں بھی سیف پہلے معافی مانگتے ہیں۔

کرینہ کپور نےمزید کہا کہ بلکہ وہ ہی ہمیشہ معافی مانگتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ مرد عام طور پر ایسا کرتے ہیں۔ 

تازہ ترین