• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک نئی ٹیکنالوجی دریافت کرنے والے کو انعام دیں گے

ٹیسلا کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ  وہ فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس خارج کرنے والی ٹیکنالوجی دریافت کرنے والے کو خطیر رقم انعام میں دیں گے۔


انہوں نے اعلان کیا کہ جو کوئی فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو نکالنے کی نئی ٹیکنالوجی بنائے گا اس کو 100 ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ماحول دشمن گیس کہا جا تا ہے اور سائنس دانوں کے مطابق درختوں کی کٹائی کے باعث فضا میں اس کی مقدار دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جو بھی ٹیکنالوجی کے نئے دروازے کھولے گا وہ انعام کا حق دار ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ آج تک صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے پر توانائی صرف کی گئی ہے لیکن فضا سے اس کو کشید کرنے پر زیادہ پیش رفت نہیں ہوئی۔

اس حوالے سے جاری اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اس کے متعلق مزید تفصیل آئندہ ہفتے فراہم کی جائے گی۔

تازہ ترین