• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سٹی اسٹیشن پر مال گاڑی کے ڈبوں میں آتشزدگی


کراچی سٹی اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی کے 2 ڈبوں میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے سے متاثر ہونے والے دونوں ڈبوں کو مال گاڑی سے الگ کردیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔


حکام کے مطابق آگ پہلے ایک ڈبے میں لگی جس نے دوسرے ڈبے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام کے مطابق متاثرہ ڈبوں کو انجن کی مدد سے واشنگ لائن پر لے جایا گیا جہاں آگ بجھانے کی کوشش کی گئی۔

تازہ ترین