سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ کو طلب کرلیا ہے۔
جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے محکمہ داخلہ سندھ، انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ اور دیگر اداروں سے لاپتا افراد کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی ہے۔
انہوں نے دوران سماعت کہا کہ اگر کچھ نتائج نہیں مل رہے تو جے آئی ٹیز کے اجلاس کا کیا فائدہ ہے؟
دوران سماعت کینسر کی مریض ماں نے عدالت کے روبر و دہائی دی کہ مجھے میرا بیٹا نہ ملا تو مرجاؤں گی۔
لاپتہ شخص کی والدہ نے دوران سماعت بتایا کہ 6 ماہ پہلے کچھ لوگ تفتیش کا کہہ کر بیٹے کو لے گئے تھے۔