• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے

سندھ میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، صوبے میں مزید 748 مریض کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 943 مریض صحتیاب ہوگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 6651 ٹیسٹ کئےگئے۔ جس کے باعث 748 نئے کیسز سامنے آئے جو کہ تشخیص کی شرح کا 11.2 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک2626359 ٹیسٹ کے نتیجے میں 239934 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 943 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔


وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 20 مریض انتقال کرگئے، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 3875 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ صوبے میں اس وقت کورونا کے کے 18196 ایکٹیو کیسز موجود ہیں جبکہ 217863 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جو کہ صحتیابی کا 91 فیصد ہے۔

کراچی سے 573، حیدرآباد سے 5، بدین اور لاڑکانہ سے4 ۔ 4، جامشورو سے 3، سکھر، جیکب آباد اور خیرپور سے 2۔ 2، سانگھڑ، ٹنڈو الہیار، ٹھٹھہ، شہید بے نظیر آباد، گھوٹکی اور میرپورخاص سے 1۔ 1 کیسز سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین