• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس سے کل اموات 11 ہزار 204 ہو گئیں


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، جس کے باعث یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر آگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 745 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 47 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 75 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 204 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 891 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 839 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 75 لاکھ 61 ہزار 977 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 34 ہزار 916 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 362 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 82 ہزار 771 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 39 ہزار 186 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 855 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 52 ہزار 158 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 523 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 64 ہزار 651 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 823 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40 ہزار 548 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 461 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 696 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 192 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 753 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 248 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین