• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گال ٹیسٹ: اینجلو میتھیوز کے ناقابل شکست 107 رنز، سری لنکا 229 پر 4 آؤٹ

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلے روز 4 وکٹ پر 229 رنز اسکور کرلیے، تجربہ کار اینجلو میتھیوز کے ناقابل شکست 107 رنز ہیں، کپتان دنیش چندی مل کی 52 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، انگلش بولر جیمز اینڈرسن نے سری لنکا کے 3 بیٹسمینوں کا شکار کیا۔

گال میں دوسرے ٹیسٹ کا ٹاس سری لنکا نے جیتا اور پہلے بیٹنگ شروع کی، اوپنر کوشال پریرا اور ون ڈاؤن بیٹسمین فرنانڈو صرف 7 کےمجموعی اسکور پر پویلین پہنچے جنہیں تجربہ کار جیمز اینڈرسن نے آؤٹ کیا۔

تھریمانے اور میتھیوز کے درمیان تیسری وکٹ پر 69 رنز کی شراکت ہوئی، تھریمانے 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان چندیمل اور اینجلیو میتھیوز نے چوتھی وکٹ پر 117 رنز کی پارٹنر شپ کے ذریعے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، چندی مل 52 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

دوسرے اینڈ سے میتھیوز اپنی سنچری مکمل کرنےمیں کامیاب رہے۔

پہلے دن کے اختتام پر سری لنکا نے چار وکٹ پر 229 رنز بنالیے تھے، میتھیوز 107 اور ڈک ویلا 19رنز پر ناقابل شکست تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین