• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عابد علی نے گراؤنڈ کو صاف رکھنے کی مثال قائم کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کے بعد صفائی کی، اوپنر عابد علی نے کوڑا دان میں کچرا جمع کرکے یہ ثابت کیا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف سیریزکی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم ان دنوں نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کررہی ہے، دوران ٹریننگ کھلاڑیوں کی پانی اور مشروبات کی خالی بوتلیں گراؤنڈ میں پڑی رہتی ہیں۔

آج پریکٹس کے بعد اوپنر عابد علی ڈسٹ بن لیکر آئے اورکھلاڑیوں نے اس میں خالی بوتلیں اور کچرا ڈال کر گراؤنڈ کو دوبارہ صاف کیا۔

اس کے بعد عابد علی وہ کوڑا دان خود گراؤنڈ سے باہر لےکر گئے اور گراؤنڈ کو صاف رکھنے کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی۔

تازہ ترین