• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے نرخ میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، شازیہ مری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات،ایم این اے شازیہ عطا ءمری نے کہا ہے کہ وفاقی حکو مت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں 2روپے فی یونٹ اضافہ عوام دشمن اقدام ہے ، یہ سب آئی ایم ایف کے کہنے پر کیا جا رہا ہے، تباہی سرکار غریب عوام کو مارنے کی پالیسیز بنا رہی ہے ان کے پاس عوام کو ریلیف کی کوئی پالیسی نہیں ہے اور رات میں فیصلے کر کے دن میں عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جاتے ہیں۔ جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ عطا مری نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے تین مرتبہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کے اوپر مہنگائی کا بم گرایا ہے ۔

تازہ ترین