• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کو حکمت عملی تبدیل کرنے، تحریک عدم اعتماد لانے پر قائل کریں گے، بلاول بھٹو

اپوزیشن کو حکمت عملی تبدیل کرنے، تحریک عدم اعتماد لانے پر قائل کریں گے، بلاول


لاڑکانہ (بیورو رپورٹ، ایجنسیاں)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو حکمت عملی تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی، نالائق اور نااہل وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کا طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے، ہمارے جلسوں سے وہ بات نہیں بنے گی جو چائے کی دعوتوں سے انہیں پریشانی ہوگی۔

کٹھ پتلی حکمراں سے ملک سنبھالا نہیں جا رہا اور نااہل حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ان خیالات کا انہوں نے لاڑکانہ میں ائیرپورٹ روڈ پر انڈسٹریل اسٹیٹ منصوبے کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور، کسان اور عوام کی خدمت کی، روزگار اور معیشت میں بہتری کے مواقع فراہم کیے اور اب سندھ میں انڈسٹریل اور اکنامکس زون کے قیام سے نہ صرف مقامی صنعت کو ترقی ملے گی بلکہ عوام کیلئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ 

حکومت گرانے کیلئے بلاول نے اپوزیشن اتحاد کو مشورہ بھی دیا اور کہا کہ اتحادیوں کو منائيں گے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے جمہوری و آئینی طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جب اپنی حکمت عملی پر اتحادیوں کو منالیں گے تو ہماری چائے کی دعوت سے بھی حکومت اتنا گھبرا جائے گی جتنا 10، 10 جلسوں سے نہیں گھبراتی۔ 

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی، نالائق اور نااہل وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کا طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے۔

تازہ ترین