ملتان(نمائندہ جنگ)جسٹس حمید کالونی میں ملتان کے معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین نے مبینہ طور پر اپنی اکلوتی بیٹی ڈاکٹر علیزہ اظہر کو گولی مار قتل کر دیا بعد ازاں خود کو بھی گولی ما ر کر خود کشی کر لی ۔
ڈاکٹر علیزہ تین بچوں کی ماں تھی، گھر آنے پر والد نے گولی ماری اور خود کو کمرے میں بند کرکے اپنی جان بھی لے لی۔
پولیس تھانہ چہلیک نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آلہ قتل و دیگر نمونے قبضے میں لینے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔
افسوسناک واقعہ گزشتہ روز صبح 11بجے پیش آیا۔
تفصیل کے مطابق معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین جسٹس حمید کالونی میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ذاتی کوٹھی میں مقیم تھے۔
کوٹھی کے نچلے پورشن میں انہوں نے کلینک بنا رکھا تھا۔ڈاکٹر علیزہ حیدر انکی ایک ہی بیٹی تھی جو شادی کے بعد اپنے خاوند ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ بوسن روڈ پر واقع ایک نجی ہاوسنگ کالونی میں رہائش پذیر تھی۔
ڈاکٹر علیزہ حیدر کی دوبیٹیاں عمر 5سال اور 3سال جبکہ ایک سال کا ایک بیٹا تھا۔