• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے،میاں ذکراللہ مجاہد

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے کا اضافہ مسترد کرتے ہیں حکومت حوش کے ناخن لیں اور بجلی کی قیمت میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے۔عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی غربی لاہور کے علاقائی ذمہ دران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینیر اخلاق احمد، امیر غربی لاہورعبد العزیز عابد، سیکرٹری غربی لاہور غلام حسین بلوچ او ر زونل امراء اور سیکرٹریز چوہدری عبدا لواحد، اکرم شاہین، اکرم مغل، نثار عابد، قاری یعقوب،اور رانا خلیل و دیگر شریک تھے۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور اب جاگ میرے لاہور مہم کے نتیجے میں حکمرانوں کی غفلت سے لاہور کی عوام کو آگاہ کررہی ہے اس جدوجہد کو شہر کے تمام علاقوں اور گلی محلوں میں جاری رکھا جائے گا اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔انہوں نے غربی لاہور میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داران اب جاگ میرے لاہور مہم میں کمپین کو مزید تیز کریں اور 29 کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کیلئے عوام کو منظم کریں۔
تازہ ترین