• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نوسر بازوں کی پیزا شاپس کو لوٹنے کی انوکھی وارداتیں



کراچی میں گلستانِ جوہر سمیت دیگر علاقوں میں لوٹ مار کی انوکھی وارداتیں سامنے آئی ہیں۔

نوسر بازوں نے ریسٹورنٹ اور پیزا شاپس کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، نوسر باز 5 ہزار کا نوٹ دے کر بقایا 9 ہزار روپے سے زائد کی رقم واپسے لے جاتے ہیں۔

2 روز قبل گلستانِ جوہر میں پیزا شاپ پر ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی۔

’جیو نیوز‘ کو حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں کاؤنٹر اسٹاف کے پاس سفید ماسک لگائے شخص کو آرڈر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نوسر باز اس دوران ہدف کو نشانہ بناتے ہیں، جب کاؤنٹر پر پہلے سے ایک اور خریدار موجود ہو۔

نوسر باز ڈیل کارڈ میں سے سب سے کم رقم کی ڈیل کا آرڈر دیتے ہیں، ڈیل آرڈر کرنے کے بعد 5 ہزار کا نوٹ دے کر فوری بقایا کا تقاضہ کرتے ہیں۔

بقایا ملنے کےبعد ڈیل کو کینسل کر کے نوسر بازی کے ذریعے 5 ہزار روپے کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔


دکانداروں کو پیسے زیادہ جانے کا پتہ اس وقت چلتا ہے جب کلوزنگ ٹائم پر رقم گنی جاتی ہے۔

شہر کی مختلف پیزا شاپس اور ریسٹورنٹس پر گزشتہ 10 روز میں 10 سے زائد نوسر بازی کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔

ایسے ہی لٹنے والے پیزا شاپ کے مالک نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ 5 ہزار روپے جانے کے لیے کیا رپورٹ کرائیں، سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کا مقصد ریسٹورنٹ اور دیگر دکانداروں کو اس حوالے سے خبردار کرنا ہے۔

تازہ ترین