آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍رجب المرجب 1442ھ25؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

چمکنی ،تین نوسرباز خواتین واردات کے فوری بعد گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی کی حدود رنگ روڈ پر لوگو ں نے خاتون کو لوٹ کر فرار ہونے والی تین نوسرباز خواتین کو رکشہ ڈرائیور سمیت گرفتارکرلیا ۔سب انسپکٹر دلفراز خان کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز اسے اطلاع ملی کہ رنگ روڈپر نوسرباز خواتین نے الٹی کرنے کا ڈرامہ رچا کر خاتو ن کو موبائل اور نقدی سے محروم کردیا ہے تاہم بعدازاں وہاں موجود افراد نے انہیں پکڑ لیا ہے اس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ موقع پرپہنچ کرنوسرباز خواتین فرہادہ زوجہ حسین علی ٗحسینہ زوجہ سنگین اور امرتاز زوجہ جٹو کو رکشہ ڈرائیور عبدالجبار سمیت گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ موبائل برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

پشاور سے مزید