آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی، اس کی جان نکل چکی ہے، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) سے متعلق کہنا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی، اس کی جان نکل چکی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن کے پاس صرف مایوسی، ناکامی اور ہزیمت رہ گئی ہے، منتخب حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والے عوام کی نظروں سے گرگئے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگی رہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، براڈ شیٹ معاملے نے این آر او کی سیاست کو آشکار کیا، یہ ان کے لیے پاناما 2 ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان غریبوں کے لیے کینسر اسپتال، یونیورسٹیاں بنارہے تھے تو نواز شریف اور زرداری غریبوں کو لوٹ رہے تھے۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، پختہ عزم اور ثابت قدمی عمران خان کی پہچان ہے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا۔ 

قومی خبریں سے مزید