• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں بینائی سےمحروم شخص کا آرٹیفیشل کورنیا ٹرانسپلانٹ


اسرائیل میں 10سال سے بینائی سےمحروم شخص پہلے کامیا ب آرٹیفیشل کورنیا ٹرانسپلانٹ کےبعد دیکھنے کے قابل ہوگیا،کامیاب آرٹیفیشل کورنیا ٹرانسپلانٹ کے بعد کورنیل بلائنڈنیس کے مریضوں کیلئےامید کی کرن جاگی ہے۔

اسرائیل کےاسپتال میں 78سالہ شخص کی آنکھ کی ایک گھنٹے طویل سرجری کےدوران آرٹیفیشل کورنیا ٹرانسپلانٹ کیا گیا، سرجری کے بعد انہوں نے اہل خانہ کو شناخت کیا اور آئی چارٹ پر درج نمبرز بھی پڑھ ڈالے۔

اسرائیل میں آرٹیفیشل کورنیا ٹرانسپلانٹ کے پہلے ہیومن ٹرائلزکی اجازت گزشتہ سال جولائی میں ملی تھی۔

دنیابھرمیں ہر سال 20 لاکھ افراد کورنیل بلائنڈنیس کا شکار ہوتے ہیں۔

تازہ ترین