آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اشتعال انگیز تقریر سمیت دومقدمات میں گواہ نے 7ملزمان کو شناخت کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں متحدہ رہنماؤں کے خلاف بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقریر ، پاکستان مخالف نعروںمیں سہولت کاری اور دہشتگردی کے دو مقدمات میں گواہ نے 7ملزمان کو شناخت کرلیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا کو گواہ کے بیان پر جرح جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔ ہفتے کو دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان، ڈاکٹر فاروق ستار اور شاہد پاشا سمیت دیگر پیش ہوئے۔ مقدمہ کے اہم گواہ انسپکٹر شبیر حیدر نے 7 ملزمان کو شناخت کرلیا۔ ملزمان میں وسیم سلیم، الطاف حسین، فرحان، حسن رضا، انتخاب حیدر، ذوالفقار اور آصف صدیقی شامل ہیں۔مقدمہ میں ملزمان کی شناخت پریڈ کمرہ عدالت کے باہر احاطہ میں کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید