• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیر بلوچ کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت جیل حکام کی درخواست پر ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت جیل حکام کی درخواست پر بغیر کاروائی کے یکم فروری تک ملتوی کر دی۔ ہفتے کو سینٹرل جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے موقع پر عزیر بلوچ کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور اس سے متعلق جیل حکام نے رپورٹ جمع کرائی۔

تازہ ترین