• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے کی کاروباری شخصیت شیخ عظیم اللہ وفات پا گئے

اوسلو(نمائندہ جنگ)ناروے کے سماجی رہنما اور بزنس مین شیخ عظیم اللہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث وفات پاگئے، مرحوم شیخ عظیم اللہ نے سوگواروں میں تین بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں،مرحوم کے داماد بابررشید نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ شیخ عظیم اللہ کی نماز جنازہ 25جنوری بروز پیر کو جماعت اہلسنت مسجدناروےمیں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین الفاست قبرستان اوسلو میں کی جائے گی ،شیخ عظیم اللہ کے انتقال پر پی ٹی آئی ناروے کے سینئر رہنما عمران بشیر ،مدثر علی ،مسلم لیگ ن ناروے کے چیف آرگنائزر نزیرخالد بٹ ،ناروے کے صدر شاہد تنویر، پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کےصدر چوہدری جہانگیر نواز،سیکرٹری جنرل علی اصغر شاہد،سینئر نائب صدر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں ،نائب صدر چوہدری محمد اشرف ،سیکرٹری انفارمیشن راجہ عاشق حسین، جوائنٹ سیکرٹری عثمان اصغر،نائب صدر پی پی پی یورپ چوہدری فاروق پسوال، تحریک انصاف ناروے کے کوآرڈینیٹر چوہدری طاہر اکرم نے مرحوم کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔
تازہ ترین