• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندر جیتا تو پورا پاکستان جشن منائے گا، عاطف رانا، لاہور قلندرز کے سی ای او کا ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں تفصیلی انٹرویو آج ہوگا

کراچی (جنگ نیوز) لاہور قلندر ٹیم کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ جس دِن لاہور قلندر پاکستان سپر لیگ کا ٹورنامنٹ جیتے گی اس دِن پورا پاکستان جشن منائے گا۔ ہم یہ ٹورنامنٹ ہارتے ضرور رہے ہیں لیکن ساتھ ہی عوام کے دِل بھی جیتے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے رانا عاطف کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا۔ کھلاڑیوں کو مناسب عزت اور پیسہ دے کر سٹے بازی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شاہین شاہد آفریدی، حارث رؤف اور دلبر حسین لاہور قلندرز ہی نے متعارف کرائے۔ ایک اور سوال کے جواب میں عاطف رانا نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت فواد رانا سے بڑی کوئی مشہور شخصیت نہیں ہے۔ فی الوقت وہ اس لئے کم نظر آرہے ہیں کیونکہ اُن کی مونچھیں چھوٹی ہوگئی ہیں جسے وہ دوبارہ بڑی کررہے ہیں۔ دیگر دلچسپ سوال و جواب بھی اس شو کا حصہ ہیں۔ تفصیلی انٹرویو اتوار کی شام7 بجکر5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین