• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی ہی کراچی کے مسائل حل کرسکتی ہے، سراج الحق

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہی کراچی کے دیرینہ مسائل بھی حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی سیاست کے ایجنڈے میں عوام کو ریلیف پہنچانا شامل نہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو بری طرح مایوس کیا، اس کے ووٹرز اور سپورٹرز بھی اب حیران و پریشان ہیں کہ ہم نے کتنی بڑی غلطی کر دی۔ سندھ اور مرکز آپس میں دست و گریبان، کراچی جیسے شہر کا کوئی پرسان حال نہیں۔ صنعتی ترقی کا پہیہ جام ہوگیا۔ زراعت تباہ ہے، زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم اور چینی کے لیے دوسروں کے محتاج ہو گئے۔ مزدور اور کسان رل گئے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور۔ عوام حکمرانوں کو گریبان سے پکڑنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ جماعت اسلامی ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے جدو جہد کر رہی ہے۔ ملک اور قوم کے تمام مسائل کا حل سود سے پاک معیشت اور اسلام کے عادلانہ و منصفانہ نظام کے قیام میں مضمر ہے۔ عوام نے فوجی اور سول ادوار کو دیکھ لیا۔ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ تین، تین بار حکومت کر چکی ہیں۔

تازہ ترین