• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمن آج اسلام آباد پہنچ کر پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلانے سے متعلق مشاورت کرینگے

اسلام آباد (فاروق اقدس،نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج اتوار کو کراچی سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں،جہاں وہ اپنے رفقاء اور پی ڈی ایم میں شامل بعض سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے سے متعلق مشاورت کریں گے، یہ اجلاس پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اس اختلاف رائے کے منظر عام پر آنے کے بعد بلانے کی ضرورت پیش آئی، جس میں پیپلز پارٹی اور بعض دیگر جماعتوں نے حکومت کی تبدیلی کیلئے عدم اعتماد کی تحریک کو زیادہ موزوں اور موثر قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتیں سڑکوں پر احتجاج ،جلسے اور جلوسوں پر توجہ دینے کی بجائے حکومت کی تبدیلی کیلئے تمام توانائیاں موجودہ حکمرانوں کے خلاف آئینی اور جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کی تحریک کامیاب بنانےکیلئے استعمال کریں۔

تازہ ترین