• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم بغیر منزل کا کارواں، نہیں معلوم کس طرف جانا ہے، شاہ محمود

ملتان (نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بغیر منزل کا کارواں ہے جس کو اپنی منزل کا نہیں پتہ کہ اسے کس طرف جانا ہے، پہلے استعفے دے رہے تھے پھر لانگ مارچ اور اب تحریک عدم اعتماد، پی ڈی ایم کا اتحاد کبھی اپنی منزل کو نہیں پہنچے گا حکومت گرانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ مفادات کی بنیاد پر بننے والا اتحاد کبھی کامیابی سے ہم کنار نہیں ہوسکتا۔ لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔ عوام کے سامنے ان کی اصلیت عیاں ہوچکی ہے۔ عوام کا بھاری مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کو گرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوسکتی۔ اپوزیشن کو یہاں پر بھی مایوسی ہوگی۔ آئینی مدت پوری کرینگے۔ قومی دولت لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں ملے گا بلکہ لٹیروں کا کڑا احتساب ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز ملتان کے قومی حلقہ این اے 156 کی مختلف یونین کونسلوں 37‘39‘43‘20 میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین