آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شہر قائد کی فضا گرد آلود، صبح حد نگاہ 3 کلو میٹر تک رہ گئی

کراچی (این این آئی)شہرقائد کی فضا ہفتہ کی صبح بھی بے حد گرد آلودرہی، جس کے باعث یہاں حدِ نگاہ 3کلو میٹر تک رہ گئی،کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہفتہ کو12 ویں نمبر پررہا جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ہفتہ کو عروس البلاد کراچی کی فضا مضرِ صحت رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم گرد آلود ہونے کے باعث ایئر پورٹ کے قریب حدِ نگاہ 1اعشاریہ 2 کلو میٹر رہ گئی تھی۔ ادھر ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا مضرِ صحت ہونے کی وجہ سے شہرِ قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہفتہ کو12 ویں نمبر پررہا۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں آلودہ ذرات کی مقدار 177 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہفتہ کوچین کا شہر شین یانگ پہلے اور ووہان دوسرے نمبر پر رہا۔ایئر کوالٹی انڈیکس نے بتایاکہ درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ

خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔کراچی کے موسم کی صورتِ حال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایاشہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ شہر میں ہوا 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی، جس میں نمی کا تناسب 17 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

اہم خبریں سے مزید