• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس بھر میں زیر حراست اپوزیشن رہنما ناوالنی کے حق میں ہزاروں افراد کے مظاہرے

ماسکو(جنگ نیوز)روس بھر میں زیر حراست اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ہزار مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ہزاروں مظاہرین نے ملک بھر میں نکلنے والی ریلیوں میں حصہ لیا اور روسی صدر کیخلاف نعرے بازی کی،ماسکو میں پولیس کی مظاہرین سے جھڑپ بھی ہوئی، اس دوران ڈنڈوں سے لیس پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا،ناوالنی صدر پیوٹن کیخلاف شدید تنقید کرتے تھے اور انہیں گزشتہ ہفتے وطن واپسی پر حراست میں لےلیا گیا تھا۔ایک این جی او نے دعویٰ کیا کہ ریلیوں میں سے مجموعی طور پر 2100 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور صرف ماسکو سے ہی 700 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔روس کے وزیرداخلہ نے کہا کہ ماسکو کے پشکن اسکوائر پر 4ہزار افراد نے مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین