• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارداتوں میں ملوث دوگروپوں کے 6ملزم پکڑے گئے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راول ڈویژن پولیس نےڈکیتی، سینچنگ اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دوگروہوں کے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا۔نیوٹائون پولیس نے رابری ،ڈکیتی اورسینچنگ کی وارداتوں میں ملوث وقار عرف قاروگینگ کے 4ملزموں کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں حارث ،صغیر ،حنظلہ اورمعاذشامل ہیں،ملزمان سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے 11 موبائل فون، 3موٹرسائیکل، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمدہوا۔رتہ امرال پولیس نے ڈکیتی اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی دانی گینگ کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں محمد عدنان اورجواد شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے مو ٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم اوروارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔
تازہ ترین