• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افراد متعدد شہریوں سے موبائل، نقدی لے اڑے، چوری کی بھی وارداتیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری پانچ گاڑیوں 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی ایک گاڑی اور موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔تھانہ پیرودھائی کو اختر زیب نے بتایا کہ گھر جانے کے لیے خیابان سرسید سٹاپ پر کھڑا تھا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 10ہزار 500روپے اور موبائل فون چھین کر فرا رہوگئے ۔ تھانہ ویسٹریج کو علی نے بتایا کہ 2 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار مجھ سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور6ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ نصیرآباد کو اسد عباس نے بتایا کہ 3 نامعلوم مسلح ملزمان اعوان ٹاؤن میں میرے گھر گھس داخل ہوئے اورہم سےاسلحہ کی نوک پر 25ہزار300روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ریس کورس کو عقیل یونس نے بتایا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرے اسسٹنٹ ناصر سے اسلحہ کی نوک پر 22سوروپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو یوسف جمال بٹ نے بتایا کہ 2 نامعلوم ملزمان نے جو کارمیں سوارتھے ، میری گاڑی کو روک کر اسلحہ کی نوک پر ڈرائیور دلنواز اور ہیلپر فرید سے 10لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدرواہ کو محمدآزاد نے بتایا کہ 2 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار میری بہو سے 30ہزارروپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدرواہ کوعدنان نے بتایا کہ 4 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار 15ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدرواہ کومحسن عباس نے بتایا کہ 2 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار 85سوروپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ پیرودھائی کو احتشام نے بتایا کہ خیابان سرسید گلی میں جا رہا تھا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میرا موبائل فون چھین کر فرا رہوگئے ۔ تھانہ وارث خان کو عبدالودود نے بتایا کہ اہل و عیال سمیت گائوں گئے تھے اس دوران نامعلوم چور گھرکے تالے توڑکر طلائی زیورات وزنی 5 تولہ ، 32 ہزار روپےاور گھریلو اشیا مالیتی 10 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ وارث خان کو سائرہ زوجہ ڈاکٹر سعید ساکنہ سکھرنے بتایاکہ اپنی کزن کے ساتھ کمیٹی چوک پہنچی تو اچانک2نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور مجھ سے میر ا بیگ چھین کر فرار ہو گئے جس میں ساڑھے چھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، 50ہزارروپے اور موبائل فون تھا۔تھانہ نیوٹاؤن کو بابر بلال نے بتایا کہ بیکری کے سامنے نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرا رہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو عبدالستار نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے کمرے کاتالہ توڑکر 2لیپ ٹاپ ، ایک ہارڈ ڈسک ، موٹرسائیکل کی کاپی اور 15ہزارروپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ صادق آبادکو مھاد خان کہ ہم 4 دوست کمرہ میں سو رہے تھے کہ کمرے سے میرا موبائل فون نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو اظہار نے بتایا کہ میرے کمرہ سے 2لیپ ٹاپ اور موبائل فون نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ کینٹ کو لیفٹیننٹ کرنل جمال ظفر نے بتایاکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوارمجھ سے میرا موبائل چھین کر فرار ہو گیا۔تھانہ ویسٹریج کو محمدجاوید نے بتایاکہ نامعلوم چور ہماری گاڑیوں میں سے 7بیٹریاں چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ویسٹریج کو قمر شمریز نے بتایاکہ نامعلوم عورت میرے گھر سے میرا موبائل چوری کر کے فرار ہو گئی۔تھانہ نصیرآبادکو احسان احمد علوی نے بتایاکہ چور ہمارے گھر کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 15ہزارروپے اور 4تولے وزنی طلائی زیوراتچوری کرکے لے گئے۔تھانہ سول لائن کو شہریار یوسف نے بتایاکہ کسی نامعلوم ملزم نے میری جیب سے میرا موبائل چوری کر لیا۔تھانہ سول لائن کو محمد علی نے بتایا کہ فارمیسی سٹور میں خریداری کے دورانکسی نامعلوم ملزم نے میری جیب سے میرا پرس چوری کرلیاجس میں 35ہزارروپے تھے چوری کر لیا۔تھانہ سول لائن کو محمد اسرار نے بتایا کہ میں مریڑ سٹاپ پر کھڑا تھا کہ کسی نے میری جیب سے میرا موبائل چوری کر لیا۔تھانہ سول لائن کو محمد خرم امین نے بتایاکہنامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرار ہو گیا۔تھانہ ائرپورٹ کو حیدر علی نے بتایا کہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو چودھری محمد اشرف نے بتایا کہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو کاشف مرزا نے بتایاکہ چور میرے گھر سے 7لاکھ روپے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو ممتاز علی نے بتایاکہ دوران سفر کسی نامعلوم ملزم نے میری جیب سے میرا موبائل چوری کر لیا۔تھانہ ائرپورٹ کو شہزاد عارف نے بتایاکہ میں نمازجنازہ ادا کر رہا تھا کہ کسی نامعلوم ملزم نے میری جیب سے موبائل اور دیگر ضروری کاغذات چوری کر لئے۔تھانہ مورگاہ کو فیاض احمد نے بتایا کہ کسی نامعلوم ملزم نے میری جیب سے میرا موبائل چوری کر لیا۔تھانہ ٹیکسلاکو کامران حسین نے بتایاکہ3نامعلوم ملزمان جو گاڑی نمبر ایل ایکس جے-2712 میں سوار تھےمجھ سے میرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ٹیکسلاکو مہران مہراج نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر سے نقدی 3لاکھ 95ہزارروپے اور 3موبائل لے گئے۔تھانہ ٹیکسلاکو اسامہ نے بتایا کہ دوران خریداری میری والدہ کا پرس کسی نے چوری کرلیا جس میں 10ہزار روپے اور موبائل تھا۔تھانہ صدرواہ کو شمیلا مشتاق نے بتایا کہ کسی نامعلوم ملزم نے میرا موبائل چوری کر لیا۔تھانہ صدرواہ کو اکرام رزاق نے بتایا کہ میری کریانہ کی دکان کے تالے توڑ کر 3 نامعلوم اشخاص 47ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو محمد عامر نے بتایاکہ دو موٹرسائیکل سوار فیصل آبادسے آئے ہمارے مہمانوں سے پرس چھین کر فرار ہو گئے جس ایک موبائل اور 10ہزار روپے تھے۔تھانہ صدربیرونی کو یار گل خان نے بتایاکہ میرے بوکی کٹر کے چار پیس نامعلوم ملزم چوری کرکےلے گیا۔تھانہ صدربیرونی کو محمد نواز خان نے بتایاکہ دو موٹرسائیکل سوار ہماری دکان پر آئے، کچھ سامان لیا اور ہماری دکان سے ایک لاکھ روپے چھین کر لے گئے ۔تھانہ مری کے علاقہ مال روڈسے عمر،نویداورعاصم کے موبائل فون چوری ہوگئے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری ایک کار،موٹرسائیکل، موبائل فون، رقم اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے۔ تھانہ کوہسار پولیس کو حسین احمد نے بتایا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار بلیوایریا میں مجھ سے میراموبائل فون مالیتی دو لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ بہارہ کہو پولیس کو سلمان محمود نےبتایا کہ اٹھال میں مدعی کی گھریلوملازمہ بصریٰ اور صائمہ نے گھر سے نقدی، زیورات اور موبائل فون کل مالیتی 4 لاکھ روپے چوری کر لئے، تھانہ آئی نائن کے علاقہ سے عمران خان کی مہران کار نمبرایل آر وی 2777 اورتھانہ سبزی منڈی کے علاقہ سےزبیردانش کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی کیو3320 چوری ہوگئی۔
تازہ ترین