ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار) محمد اسماعیل پٹھان کو مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ غازی خان کا ممبر نامزد کر دیا گیا ، مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی جنرل سیکرٹری فدا حسین اور محمد اسماعیل پٹھاننے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں تاجر برادری متحد ہے، تاجر برادری اپنے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے، ہم نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری ریاض احمد کی قیادت کے ساتھ الحاق کر لیا ہے۔